پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
پی ٹی آئی کی 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قراردینےکی استدعا
آئینی ترمیم پرفیصلےتک قائم جوڈیشل کمیشن کوججزتعیناتی سےروکنےکی بھی استدعا
26ویں ترمیم کے تحت ہونےوالےتمام اقدامات کالعدم قراردیےجائیں،درخواست
پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی پی ٹی آئی نےاپنی درخواست میں26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قراردینےکی استدعا کی ہے،آئینی ترمیم پرفیصلےتک قائم جوڈیشل کمیشن کوججزتعیناتی سےروکنےکی بھی استدعا کی گئی ہے،تحریک انصاف کی جانب سےایڈووکیٹ سمیرکھوسہ کے ذریعےدرخواست دائرکی گئی،درخواست میں استدعاکی گئی کہ26ویں ترمیم کے تحت ہونےوالےتمام اقدامات کالعدم قراردیےجائیں،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ پارلیمنٹ آئین کےبنیادی خدوخال کوتبدیل نہیں کرسکتی،عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے،عدلیہ کی آزادی کےخلاف کوئی ترمیم نہیں کی جاسکتی،تحریک انصاف کی جانب سےسپریم کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں کہاگیاکہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کےآئینی اصول کے خلاف ہے