آئین بنانا اورقانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے،شرجیل میمن

آئین بنانا اورقانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے،شرجیل میمن
آئین پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سےسپریم ادارہ ہے،شرجیل میمن
بلاول بھٹو واضح کرچکےہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئین کاتحفظ کرے گی،شرجیل میمن
کراچی:پیپلزپارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پریقین رکھتی ہے،شرجیل میمن
سندھ کے سینئروزیرشرجیل میمن نےکہاہے کہ آئین بنانا اورقانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے ایک بیان میں سینئروزیرشرجیل میمن کاکہناتھاکہ آئین پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سےسپریم ادارہ ہے،بلاول بھٹو واضح کرچکےہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئین کاتحفظ کرے گی،پیپلزپارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پریقین رکھتی ہے،صدرآصف زرداری نےاپنےپہلےدورحکومت میں پارلیمنٹ کومضبوط مستحکم کیا،صدرزرداری نےاپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کومنتقل کیے،شرجیل میمن کامزیدکہناتھاکہ آصف زرداری نے صدارتی اختیارات میں تخفیف کی،پارلیمنٹ اورجمہوریت کومستحکم کیا،ملک کےہرادارے کی ذمہ داری ہےوہ پارلیمنٹ کےمنظورشدہ آئین کی پاسداری کرے،جمہوریت کےاستحکام اورپارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئےجدوجہد پیپلزپارٹی کی تاریخ رہی ہے