پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی، وزیراعظم

پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی، وزیراعظم
طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت
چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، وزیراعظم —
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی،اس موقع پرانہوں نے پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا، وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلبا کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی