تازہ ترین

سندھ حکومت کی جانب سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے کوششیں تیز

سندھ حکومت کی جانب سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے کوششیں تیز
ای وی ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ فروری تک شروع کی جانی چاہیے،سینئر وزیرسندھ
ہم بغیر کسی تاخیر کے سروس کو شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں، شرجیل میمن
ہمارا مقصد سندھ میں ایک جامع ای وی ایکو سسٹم بنانا ہے،ناصرشاہ

حکومت سندھ کی جانب سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لئے کوششیں مزید تیز کردیں سندھ حکومت کےمحکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اور اجلاس میں چارجنگ اسٹیشنز کا قیام بھی جلد عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیاگیا،اجلاس کی صدارت سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کی ،اس موقع پرسینئر وزیر شرجیل میمن کاکہناتھاای وی ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ فروری تک شروع کی جانی چاہیے،سینئر وزیر شرجیل میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے متعلقہ محکموں کو ای وی چارجنگ اسٹیشنز سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی ،شرجیل میمن نےکہاکہ ای وی ٹیکسی سروس ماحول دوست اور سستا متبادل فراہم کرکے سندھ کے ٹرانسپورٹیشن کے انتظام کو بدل دے گی،ہم بغیر کسی تاخیر کے اس سروس کو شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ ایک جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے ہمارے وژن کے مطابق ہے، انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے، ماحول کو تحفظ اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،دوران اجلاس صوبائی وزیرناصر حسین شاہ نےکہا کہانفراسٹرکچر کو چارج کرنے سے لے کر جدید فنانسنگ ماڈلز تک ہمارا مقصد سندھ میں ایک جامع ای وی ایکو سسٹم بنانا ہے، بینکوں کے تعاون سے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی،لوگوں کو بااختیار اور روشن مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے خود انحصار بنانا پیپلز پارٹی کا ویژن ہے، میٹنگ میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیوں کی فراہمی کے لیے مختلف بینکنگ ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close