15ماہ کی قتل وغارت کےبعدغزہ میں جنگ بندی ہوگئی

معاہدےکےتحت حماس نے3اسرائیلی یرغمالی خواتین کورہاکردیا
اسرائیل کی طرف سے90فلسطینی قیدیوں کوبھی آزادی مل گئی
15ماہ کی قتل وغارت کےبعدغزہ میں جنگ بندی ہوگئی،حماس نے3اسرائیلی یرغمالی خواتین کورہاکردیاجبکہ اسرائیل کی طرف سے90فلسطینی قیدیوں کوبھی آزادی مل گئی غیرملکی میڈیارپوٹس کےمطابق حماس کی جانب سےجنگ بندی معاہدےکےتحت اتوارکوپہلے3اسرائیلی قیدیوں کوریڈکراس کےحوالےکیاگیا،بعدازاں اسرائیل کی جانب سےجنگ بندی معاہدےکےتحت مختلف جیلوں سے90فلسطینیوں کورہاکیاگیاجن میں 69خواتین اور21بچےشامل تھے،رہاہونےوالےفلسطینیوں کواسرائیلی حکام کی جانب سےریڈکراس کےحوالےکیاگیا،رہائی پانےوالےفلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا،اسرائیلی جیل سےرہاہونےوالےفلسطینی قیدی2بسوں کےذریعےمغربی کنارےکےشہربیتونیہ پہنچے،اسرائیلی قید سےرہا ہونےوالی ایک طالبہ نےبتایاکہ حراست کےدوران حالات خوفناک تھےاوراسے خوراک اورپانی تک محدود رسائی حاصل تھی