ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ساری دنیا میں مذاق بن گیا، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ساری دنیا میں مذاق بن گیا، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
آپ نے کہہ دیا القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں لے لیں، علیمہ خان
اب مریم نواز اس ادارے کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ساری دنیا میں مذاق بن گیا، آپ نے کہہ دیا القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں لے لیں، اب مریم نواز اس ادارے کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، مقدمات کا سامنا کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، ہائیکورٹ میں جا کر یہ سارا کیس مزید کھلے گا، سارے نام آپ پھر سے سنیں گے