ہم 9 مئی والے نہیں ،28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

ہم 9 مئی والے نہیں ،28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
ایک بھی اسکالر شپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا گیا،مریم نواز
اگر سفارش پر اسکالر شپ دیا ہوا تو استعفیٰ دیکر گھر چلی جاؤں گی،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاڈیرہ غازی خان میں اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آج ہونہار اسکالر شپس کا آخری ڈویژن ہے، اسکالر شپس کی تقسیم آج ختم ہوجائے گی، بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لیکر آپ کے پاس آؤں گی، چاہتی ہوں بچے اچھی سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائیں،انہوں نے کہا کہ مخالفین کچھ کہنے کی وجہ تلاش کررہے ہیں، مخالفین ٹی وی پر کہہ رہے تھے چند بچوں کو اکٹھا کرکے سکھایا ہوتا ہے، ان کا قصور نہیں انہوں نے جھوٹ میں آنکھ کھولی،میرے پاس دن رات محنت کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایک بھی اسکالر شپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا گیا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی کو اسکالر شپ ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش پر ملا ہے، اگر سفارش پر اسکالر شپ دیا ہوا تو استعفیٰ دیکر گھر چلی جاؤں گی،انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہ کر پڑھنا کوئی آسان کام نہیں ، اگلے چند سالوں میں نوجوان ہی پاکستان کا جھنڈا تھام کر فیصلے کریں گے، آپ میں سے ہر بچہ پاکستان کی اڑان میں حصہ ڈالے گا،تمام بچوں کو لیپ ٹاپس اورمفت ای بائیکس بھی ملیں گی، خیبرپختونخو اکے بچوں کی درخواستیں آرہی ہیں ہمارا بھی کچھ سوچیں، میرادل ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بچوں کیلئے بھی اسکالر شپس لیکر جاؤں