کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان
دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کراچی میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع
کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں پچھلے 6 سے 7 دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 رہا ہے، آج کراچی میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 رہنے کا امکان ہے، کراچی میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔