امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا
خوفناک آتشزدگی سے16افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے
جلتے شعلوں نے12 ہزاراملاک کوجلا کر راکھ بنا دیا،امریکی میڈیا
امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا،خوفناک آتشزدگی سے16افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے،جلتے شعلوں نے12 ہزاراملاک کوجلا کر راکھ بنا دیا غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ نے36 ہزارایکڑسےزائد رقبےکو لپیٹ میں لےلیا،آگ شمالی جنوب کی طرف رخ اختیارکرنے لگی ہے،علاقے میں 115 کلومیٹر کی پٹی میں شدید دھواں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہا ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے بڑے پیمانے پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں، آگ بجھانے کی کارروائیوں میں 14 ہزار فائر فائٹرز شریک ہیں، آتشزدگی سے 2 لاکھ افراد نقل مکانی کرنےپرمجبور ہو گئے ہیں جبکہ آگ کے باعث 150 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے