تازہ ترین

2025 حکومت سندھ کے لئے خوشخبریوں اور ترقی کا سال ہے،شرجیل میمن

2025 حکومت سندھ کے لئے خوشخبریوں اور ترقی کا سال ہے،شرجیل میمن
کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں،شرجیل میمن
2دن پہلے بلاول بھٹوزرداری نے شارع بھٹو کا افتتاح کیا،شرجیل میمن
لوگوں سے گزارش ہے کہ احتیاط سے ڈرائیو کریں،شرجیل میمن
کراچی کے شہریوں کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں لارہے ہیں،شرجیل میمن
نوجوانوں کو سستے داموں ای وی ٹیکسی دیں گے،شرجیل میمن
شعبہ صحت میں کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
ہر محکمے میں اچھے کام ہورہے ہیں،شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ دوہزار بچیس حکومت سندھ کے لئے خوشخبریوں اور ترقی کا سال ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں میگا پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے بلاول بھٹوزرداری نے شارع بھٹو کا افتتاح کیا۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ احتیاط سے ڈرائیو کریں۔ یلو لائن بی آر ٹی اپریل یامئی تک مکمل ہوگا۔ اسی سال کراچی کے شہریوں کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں لارہے ہیں۔ نوجوانوں کو سستے داموں ای وی ٹیکسی دیں گے۔ 15 جنوری کو وفاقی حکومت کی ای وی پالیسی آجائیں اس کے بعد ای وی ٹیکسی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں کام کررہے ہیں، ہر محکمے میں اچھے کام ہورہے ہیں۔ حب کینال پر بہت تیزی سے کام ہورہا ہے۔ صحافیوں کو ان ترقیاتی کاموں کا دورہ کراوں گا۔ پرائیویٹ سرمایہ کار آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ دھابیجی اکنامی زون پر سرمایہ کاری کریں۔ چائنیز کمپنیاں بھی دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش کا اظہار کرچکی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close