غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہوگی،وزیراعظم

غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہوگی،وزیراعظم
خواتین مردوں کےشانہ بشانہ ترقی کیلئےاپناکرداراداکریں،وزیراعظم شہبازشریف
خواتین کوتعلیم کی فراہمی سےہی معاشرہ ترقی کرتاہے،وزیراعظم شہبازشریف
لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی موجودہ وقت میں بڑاچیلنج ہے،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے،غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہوگی خواتین کوتعلیم میں درپیش چیلنجزکےحوالےسےدوروزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ شرکاکوعالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتےہیں،ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں،انہیں خوش آمدید کہتےہیں،شاہ سلمان،محمدبن سلمان کےکانفرنس میں تعاون پرشکرگزارہیں،ہر معاشرےمیں تعلیم کاحصول بنیادی حق ہے،ارفع کریم سب کیلئےایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کاچیلنج درپیش ہے،ہمیں خواتین کےحقوق کویقینی بنانا ہوگا،وزیراعظم نےاپنی تقریرمیں حضرت خدیجہؓ کی تجارت کیلئےکی گئی کوششوں کاحوالہ دیا،شہبازشریف نےشہیدبینظیربھٹوکی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا،بینظیربھٹواسلامی دنیاکی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں،مریم نوازپہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،خواتین مردوں کےشانہ بشانہ ترقی کیلئےاپناکرداراداکریں،لڑکیوں کو آج بھی تعلیم میں مشکلات درپیش ہیں،خواتین کوتعلیم کی فراہمی سےہی معاشرہ ترقی کرتاہے،وزیراعظم شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی موجودہ وقت میں بڑاچیلنج ہے،لڑکیوں کوفنی تعلیم کےہنرسےمالا مال کرناہوگا،دانش اسکول سےتعلیم مکمل کرنےوالی طالبات آج سب کےسامنےروشن مثال ہیں