ہمارا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں مصروف ہے، بلاول بھٹو

ہمارا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں مصروف ہے، بلاول بھٹو
شاہراہ بھٹو میرا پسندیدہ منصوبہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
ذوالفقار بھٹو نے کراچی کی ترقی کیلئے کئی منصوبے دیے، بلاول
محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی کراچی پر خاص توجہ دی، چیئرمین پیپلز پارٹی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا خاندان تین نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا، یہ منصوبہ نہ صرف اس شہر بلکہ پورے صوبے کو ملک سے جوڑے گا، اس کے علاوہ یہ شہر کی عوام کو روزگار بھی فراہم کرے گا، میرے پسندیدہ منصوبے شاہراہ بھٹو کو پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی کی ترقی کے لیے بے پناہ منصوبے دیئے گئے، شاہراہ فیصل سے اسٹیل مل تک قائد عوام نے شہر کے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی، عوام کو روزگار دلوانے میں انقلابی کام کروایا تھا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو جب بھی حکومت کا موقع ملا انہوں نے کراچی پر خاص توجہ دی، ہمیشہ امن و امان قائم کرنے اور شہر کی عوام کو روزگار دلوانے کی کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ سابق میئر مصطفیٰ کمال سے پوچھا جائے کہ جتنے پیسے صدر آصف علی زرداری نے پیسے کراچی کو دیئے اتنے کسی نے نہیں دیئے۔