تازہ ترین

پاکستان عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،اسحاق ڈار

پاکستان عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،اسحاق ڈار
اسرائیل کےجنگی جرائم اورکشمیرمیں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد:پاکستان عالمی امن اورسکیورٹی کیلئےاپناکرداراداکرتارہےگا،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اسلام آباد میں سفراء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی منظم نسل کشی،اسرائیل کےجنگی جرائم اورکشمیرمیں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے،دنیاکوملکراسےختم کرناہوگا،فلسطین اورکشمیرمیں جاری مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے،دنیاکومتعدد چیلنجزکاسامنا ہے، پاکستان عالمی امن اورسکیورٹی کیلئےاپناکرداراداکرتارہےگا،اسحاق ڈارکامزیدکہناتھا سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت پاکستان کیلئےاعزازہے،اقوام متحدہ کےرکن ممالک کی جانب سےپاکستان کوسلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب کرنےپر شکرگزارہیں،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر عمل کرنے کیلئے پر عزم ہے،دہشت گردی،انتہا پسندی،اسلاموفوبیااورعدم برداشت جیسے مسائل بڑے چیلنج کی صورت میں سامنے آئے ہیں،پاکستان دہشت گردی کوجڑسےاکھاڑ پھینکنے اور قیام امن کیلئے پرعزم ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close