کرم میں انسانی المیہ رونماہواہے،سندھ حکومت نےامدادبھیجی ہے،مرادعلی شاہ

کرم میں انسانی المیہ رونماہواہے،سندھ حکومت نےامدادبھیجی ہے،مرادعلی شاہ
کراچی میں اب صرف 4مقامات پردھرنےجاری ہیں،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ
دھرنےوالوں سےبات چیت چل رہی ہے،انتظامی اقدامات بھی کررہے ہیں،مرادعلی شاہ
لوگوں کوتکلیف ہوئی ہوتوذمہ داری سندھ حکومت کی بنتی ہے،مرادعلی شاہ
4مقامات پردھرنےبھی بات چیت اورانتظامی اقدامات سےختم کرادیں گے،مرادعلی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکہاہے کہ کرم میں انسانی المیہ رونماہواہے،سندھ حکومت نےامدادبھیجی ہے کراچی میں میڈیاسے گفتگومیں وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھاکہ ہم خودکرم کی صورتحال پربہت غمزدہ ہیں،ایم ڈبلیوایم احتجاج سےسڑک بندہونےپرلوگوں کوتکلیف ہوئی،کراچی میں رات کو12جگہوں پردھرنےجاری تھے،کراچی میں اب صرف 4مقامات پردھرنےجاری ہیں،دھرنےوالوں سےبات چیت چل رہی ہے،انتظامی اقدامات بھی کررہے ہیں،لوگوں کوتکلیف ہوئی ہوتوذمہ داری سندھ حکومت کی بنتی ہے،4مقامات پردھرنےبھی بات چیت اورانتظامی اقدامات سےختم کرادیں گے،پاراچنارمسئلےکاحل کایہ حل نہیں کہ لوگوں کوتکلیف دی جائے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھاکہ سندھ کےپانی کاایک قطرہ بھی کم نہیں ہونےدیں گے