تازہ ترین

اسرائیل نےغزہ میں ظلم وبربریت کی حد کردی

اسرائیل نےغزہ میں ظلم وبربریت کی حد کردی
کمال عدوان اسپتال اورگردونواح میں شدیدبمباری،50فلسطینی شہید
شہدا کی مجموعی تعداد45ہزار426تک پہنچ گئی،عرب میڈیا
اسرائیلی فوج نے غزہ میں آخری فعال اسپتال کمال عدوان کو آگ لگادی

اسرائیل نےغزہ میں ظلم وبربریت کی حد کردی،کمال عدوان اسپتال اور گردونواح میں شدید بمباری سےمزید50 فلسطینی شہیدجبکہ درجنوں زخمی ہوگئے شہید ہونےوالوں میں میڈیکل اسٹاف کے5ارکان بھی شامل ہیں،شہدا کی مجموعی تعداد45ہزار426تک پہنچ گئی،غزہ کی وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں آخری فعال اسپتال کمال عدوان کو آگ لگادی،اسرائیلی حملوں کےباعث بے گھرفلسطینیوں کیلئےسردموسم بھی چیلنج بن گیا،امداد تاحال بحال نہ ہوسکی،غزہ میں سردموسم کےباعث72گھنٹوں کےدوران4 بچےسردی کی وجہ سےدم توڑچکے ہیں،ڈبلیوایچ اوکےمطابق اسرائیل غزہ میں قتل عام،انفراسٹرکچرکےبعداب صحت کےنظام کوتباہ کررہاہے،غزہ کےاسپتالوں میں جوکچھ ہورہاہےوہ بہت خطرناک ہے،حماس کےمطابق اسرائیل ہیلتھ مراکزکوجان بوجھ کرنشانہ بنارہاہے،اسرائیل غزہ میں غذائی بحران کوفلسطینیوں کےخلاف جنگی ہتھیارکےطورپراستعمال کررہاہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی پراسرائیل کےخلاف ایکشن ہوناچاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close