کراچی میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

کراچی میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
اسلام آباد:کےالیکٹرک نے درخواست نیپرامیں جمع کرادی
کے الیکٹرک نے 4روپے 98 پیسے کم کرنے کی درخواست کی ہے
کراچی میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرادی،نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 ماہ کےلیےفی یونٹ بجلی 4 روپے 98 پیسے کم کرنے کی درخواست کی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی 15 جنوری کو سماعت کرے گا،درخواست کے مطابق نومبر کی ایڈجسٹمنٹ سے 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا