وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس
اجلاس میں لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے امور زیر بحث آئے
بلنگ نظام میں شفافیت کیلئے اسمارٹ میٹر تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے، وزیر اعظم
اوور بلنگ کسی طور قابل قبول نہیں،ملوث افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کی بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لیسکو، پیسکو اور فیسکو کے امور زیر بحث آئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلنگ نظام میں شفافیت کیلئے اسمارٹ میٹر تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ اوور بلنگ کسی طور قابل قبول نہیں،ملوث افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے ڈسکوز کے سی ای اوز کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی