اےاین ایف کی تعلیمی اداروں اورمختلف شہروں میں کارروائیاں

اےاین ایف کی تعلیمی اداروں اورمختلف شہروں میں کارروائیاں
4کارروائیوں کےدوران5ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،ترجمان اےاین ایف
کارروائیوں میں54لاکھ سےزائدمالیت کی49.250 کلوگرام منشیات برآمد
اےاین ایف کامنشیات اسمگلنگ کےخلاف تعلیمی اداروں اورملک کے مختلف شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں ترجمان اےاین ایف کےمطابق 4کارروائیوں کےدوران5ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،کارروائیوں میں54لاکھ سےزائدمالیت کی49.250 کلوگرام منشیات برآمدکرلی گئی،راولپنڈی میں یونیورسٹی کےقریب ملزم سے250گرام چرس برآمدہوئی،گرفتارملزم نےتعلیمی اداروں کےطلباء کومنشیات فروخت کرنےکااعتراف کرلیا،نیومحمدآباد گوجرانوالہ کےقریب گاڑی میں چھپائی گئی44.4کلوچرس اور2.4کلوافیون برآمدکرکے2ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کےقریب ملزم کے قبضےسے1.2کلوچرس برآمدکرلی گئی،گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرکےتحقیقات کاآغازکردیاگیا