تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی ملک کےبعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کےبعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان،محکمہ موسمیات
پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات   –

محکمہ موسمیات نےملک کے بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان،کشمیراورشمال مشر قی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکے علاوہ بعض مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفبا ری ہو سکتی ہے،اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنےکےعلاوہ بعض مقامات پربونداباندی کاامکان ہے،پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد،مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری کی پیشگوئیکی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close