غزہ میں اسرائیلی فورسزکے وحشیانہ حملے جاری

غزہ میں اسرائیلی فورسزکے وحشیانہ حملے جاری
اسرائیلی فورسزکےحملوں میں24گھنٹےمیں مزید32فلسطینی شہید
اسرائیلی فضائی حملےمیں ایک ہی خاندان کے7بچوں سمیت12 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری رہے،صیہونی فوج کھنڈر بنے غزہ کو قبرستان بنانے پر تل گئی اسرائیلی فورسزکےحملوں میں24گھنٹےمیں مزید32فلسطینی شہید جبکہ 54 زخمی ہوگئے،جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملےمیں ایک ہی خاندان کے7بچوں سمیت12 فلسطینی شہیدہوگئے،شہداکی مجموعی تعداد45ہزار259 ہوگئی،1لاکھ7ہزار627 فلسطینی زخمی ہوچکےہیں،اسرائیلی فورسزنےکمال عدوان اسپتال پرمزید حملے شروع کردیے،اسپتال کی عمارت کو بارود سےاڑانے کی دھمکی دےدی،غزہ میں حماس کےحملےمیں5اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،ایک ٹینک تباہ کردیا،حماس حکام کاکہناہےغزہ میں تمام گروپس جنگ بندی معاہدےکےقریب ہیں،اسرائیل جنگ بندی کیلئےنئی شرائط پیش نہ کرے،اسلامی جہاد اورپاپولرفرنٹ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت جاری ہے