کمشنر کراچی کی زیرصدارت قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

کمشنر کراچی کی زیرصدارت قیمتوں کے حوالے سے اجلاس
ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹوں کے دورے کرنے کی ہدایت کر دی
چیزیں اسی ریٹ پر دستیاب ہو جس کا تعین کمشنر آفس کرے، سید حسن نقوی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر سربراہی تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے ساتھ قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا
اجلاس میں کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز خود فیلڈ میں اتر کر مارکیٹوں کے دورے کریں اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کریں ، سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفیسرز کو متحرک کریں اور رپورٹ پیش کریں ، عوام کو ہر حال میں اسی ریٹ پر چیزیں میسر ہونی چائیے جس کا تعین کمشنر آفس کرتا ہے انکو چیک کرنا ڈپٹی کمشنرز کا کام ہے ،اجلاس میں کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی اپنے اپنے ڈسٹرکٹس کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔