تازہ ترین

کیا ہم مہنگی بجلی بناتے اور سپلائی کرتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کیا ہم مہنگی بجلی بناتے اور سپلائی کرتے رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اضافی بجلی کے دعوؤں کے باوجود بجلی نہیں مل رہی، چیئرمین پیپلز پارٹی
سندھ آئیں تو ہم دکھائیں کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا ہم مہنگی بجلی بناتے اور سپلائی کرتے رہیں گے؟یہ کتنا بڑا مذاق ہے کہ اضافی بجلی کے دعوؤں کے باوجود بجلی عوام کو نہیں مل رہی

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کہتے ہیں کہا تو جاتا ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی لیکن اگر وہ یہاں سندھ آئیں تو ہم دکھا سکتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی، متبادل اور ماحول دوست توانائی ونڈ، سولر، ہائیڈروپاور جنریشن کے بجائے ہم کیوں مہنگی بجلی اپنے لوگوں کو دینے پر تلے ہوئے ہیں؟انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کی مدد چاہیےریلوے، ایئرپورٹس، موٹر وے، ہائی وے سب کچھ بن چکا ہے، موجودہ دور میں گرین انفرا اسٹرکچر ضروری ہے، ہمارے آئین میں تو لکھوادیا گیا کہ بہتر ماحول ہر شہری کا بنیادی انسانی حق ہے، تاہم اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا، لیکن ہم کوشش کریں گے، صاف ستھرا ماحول، گرین پاکستان بناسکیں، بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ موسمیاتی تبدیلی ہے،یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بڑا خطرہ ہے، ہمارے پہاڑوں پر موجود برف پگھل جائے گی تو ہماری نئی نسلوں کے لیے خطرہ یہ ہوگا کہ ہم تاریخی سیلابوں کا سامنا کرتے رہیں گےگلگت بلتستان سے لیکر دریائے سندھ کے آخری سرے تک ہمیں کام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close