تازہ ترین

سزاؤں کاشروع ہونےوالاسلسلہ اب رکنے کا نام نہیں لے گا، سینیٹر فیصل واوڈا

سزاؤں کاشروع ہونےوالاسلسلہ اب رکنے کا نام نہیں لے گا، سینیٹر فیصل واوڈا
فیض حمید نے جو گواہی دی بدقسمتی سے پہلا نام بانی پی ٹی آئی کا ہے،سابق وفاقی وزیر
ملٹری کورٹس میں کسی بھی ٹرائل ہو تو یہ قابل اعتراض نہیں ، سینیٹر فیصل واوڈا
سپریم کورٹ نے 85 لوگوں کےکیس کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی ،سابق وفاقی وزی

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے سزاؤں کا سلسلہ جو اب شروع ہوگا وہ رکنے کا نام نہیں لے گا، فیض حمید نے جو گواہی دی بدقسمتی سے پہلا نام بانی پی ٹی آئی کا ہے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ سپریم کورٹ سے جو حکم آیا یہی متوقع تھا، اس میں کوئی حیرت یا چونکنے کی بات نہیں،ملٹری کورٹس میں کسی بھی ٹرائل ہو تو یہ قابل اعتراض نہیں ، سپریم کورٹ نے 85 لوگوں کےکیس کا فیصلہ کرنے کی اجازت دی ہے،انہوں نے کہا کہ 9مئی کا واقعہ ریاست اور ملک کیخلاف ہوا تھا ، لوگوں نے ان معاملات کو مذاق بنا لیا ،بانی پی ٹی آئی کیساتھ 15،14سال گزارے ، بدمعاشی ،غنڈہ گردی سے یہ وہاں پہنچ گئے جہاں سے واپسی نہیں،عدالتیں ملک کی اتنی ہی وفادار ہیں جتنے ہم ہیں ، 9مئی کےملزمان کیخلاف شواہد اور شہادتیں موجود ہیں،انہوں نےکہاکہ فیض حمید سمیت ملزمان کا ٹرائل ایک ہی جگہ ہوگا، فیض حمید نے جو گواہی اور شواہد دیئے بدقسمتی سے پہلا نام بانی پی ٹی آئی کاہے، ساتھ ہی بشریٰ بی بی کی بھی مشکلات بڑھ گئی ،انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے ملزمان کا ٹرائل شروع ہوگا اور سزائیں بھی ہوں گی ، کیونکہ توڑ پھوڑ ،جلاؤ گھیراؤ سے ملک کو نقصان پہنچا ،دنیا میں تماشا بنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close