گورننس کی بہتری کیلئےماہرین کی رائےسے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،وزیراعظم

گورننس کی بہتری کیلئےماہرین کی رائےسے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سےگورننس کی بہتری کیلئےنئےتعینات شدہ ماہرین کی ملاقات
گورننس کی بہتری کیلئےماہرین کی تعیناتی سےفیصلہ سازی کےعمل میں بہتری آئےگی،وزیراعظم
پُرامید ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقےسےسرانجام دیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ گورننس کی بہتری کیلئےماہرین کی رائےسے مثبت نتائج سامنے آئیں گے وزیرِاعظم کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، اسلام آباد میں شہباز شریف سےگورننس کی بہتری کیلئے نئے تعینات شدہ ماہرین نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران گفتگو کرتےہوئےشہبازشریف کاکہناتھاکہ گورننس کی بہتری کیلئےماہرین کی تعیناتی سےفیصلہ سازی کےعمل میں بہتری آئےگی،عوامی مفاد کےاہم فیصلوں کی ماہرین کی رائےاورتنقیدی جائزےکےبعد منظوری سے دور رس مثبت نتائج مرتب ہوں گے،میرے لیےیہ انتہائی قابل مسرت امر ہے کہ ہم باصلاحیت اوراپنےشعبوں میں گراں قدرخدمات سرانجام دینےوالے لوگوں کی خدمات سےمستفید ہوں گے،آپ سب پر ملکی امور کی فیصلہ سازی میں ماہرانہ رائے اور تعمیری سوچ شامل کرنےکی اہم ذمہ داری ہے،وزیرِ اعظم کامزید کہناتھاکہ پُرامید ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقےسےسرانجام دیں گے،حکومت ملک کےہرشعبےمیں بہتری کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے،ڈیجیٹائزیشن،خودکارنظام اورفیصلہ سازی میں بہتری ہی جدید دور میں ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں