آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے، ذرائع
پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں مذاکراتی عمل میں شامل
پی سی بی ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں
پاکستان اپنے فیوژن ماڈل سے پیچھے نہیں ہٹا، ذرائع
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے، پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں مذاکراتی عمل میں شامل ہیں۔پی سی بی ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان اپنے فیوژن ماڈل سے پیچھے نہیں ہٹا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ٹاپ آفیشل کی مشاورت اور احکامات کی روشنی میں مذاکرات جاری ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے سے کئی معاملات تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔