تازہ ترین

سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ چین کی12 بڑی کمپنیوں کے وفد کا دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ

سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ چین کی12 بڑی کمپنیوں کے وفد کا دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ
دھابیجی اکنامک زون سائٹ پر سید قاسم نوید قمر اور سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران کا اجلاس
چینی کمپنیوں کا سندھ میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی کا اظہار
دھابیجی زون میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کیلئے ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
دھابیجی خصوصی اقتصادی زون سی پیک کا ترجیحی منصوبہ ہے، سید قاسم نوید قمر
دھابیجی زون صنعتی روزگار کے مواقع کا سبب بنے گا، سید قاسم نوید قمر
سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، معاون خصوصی وزیراعلیٰ
اجلاس میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے بارے میں مکمل تعارفی وڈیو دکھائی گئی
سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ راجہ خرم شہزاد نے دھابیجی زون کے بارے میں بریفنگ دی
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے چینی وفد کے ارکان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں

چین کی 12 بڑی کمپنیوں کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کا دورہ کیا دھابیجی اکنامک زون سائٹ پر چینی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ سید قاسم نوید قمر اور سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا۔چینی کمپنیوں نے سندھ میں کارگو، الیکٹرانک وہیکل، لائیو اسٹاک ، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ دھابیجی زون میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کیلئے ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دھابیجی خصوصی اقتصادی زون سی پیک کا ترجیحی منصوبہ ہے۔ دھابیجی خصوصی اقتصادی زون چین پاکستان پائیدار اور قابلِ فخر دوستی کی ایک نمایاں علامت ہے۔پرائم لوکیشن کے باعث دھابیجی زون صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور روزگار کے مواقع کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔اجلاس میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے بارے میں مکمل تعارفی وڈیو دکھائی گئی اور سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ راجہ خرم شہزاد نے دھابیجی زون کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس کے اختتام پر سید قاسم نوید قمر نے چینی وفد کے ارکان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close