تازہ ترین

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی طلبہ و فیکیلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی طلبہ و فیکیلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات
کراچی کی یونیورسٹی اور کالجز میں زیر تعلیم طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات ہوئی
کور کمانڈر سے بات چیت کا ایک طویل سیشن جاری رہا
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی
آج کا یہ سیشن بہت خوش آئند تھا، طلبہ
ہمیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں، طلبہ
ہمیں اندازہ ہوا کہ کس طرح دشمن ففتھ جنریشن وارفیئر کے ذریعے ایک جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے، طلبہ

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و فیکیلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کی ۔ کراچی کی یونیورسٹی اور کالجز میں زیر تعلیم طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے کور کمانڈر کراچی نے تفصیلی ملاقات کی۔ کور کمانڈر سے بات چیت کا ایک طویل سیشن جاری رہا اور معنی خیز جوابات پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کو سچائی اور جھوٹ کو پہچاننے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طلبہ نے کہا کہ آج کا یہ سیشن بہت خوش آئند تھا اور ہمیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں۔ ہمیں آج کے اس سیشن سے اندازہ ہوا کہ کس طرح دشمن ففتھ جنریشن وارفیئر کے ذریعے ایک جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے اور کس طرح ہمیں اس سے مقابلہ کرنا ہے۔ کور کمانڈر نے ہمیں بہت تسلی سے سنا اور ہمارے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دئیے۔ طلباء و اساتذہ نے کور کمانڈر کراچی کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close