تازہ ترین

یہ چارج شیٹ فیض حمید اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے، طلال چوہدری

یہ چارج شیٹ فیض حمید اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے، طلال چوہدری
9 مئی کو احتجاج نہیں بغاوت کی گئی ، رہنمامسلم لیگ ن طلال چوہدری
اب ان کو اداروں کے اندر سے سپورٹ نہیں مل رہی، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ چارج شیٹ صرف فیض حمید کے خلاف نہیں، پی ٹی آئی کے بھی خلاف ہے، ثابت ہوگیا کہ 9 مئی کو احتجاج نہیں بغاوت کی گئی تھی طلال چوہدری نے کہا کہ انہوں نے دوبارہ کوشش کی کہ اس ٹرائل کو سبوتاژ کریں اس لیے سول نافرمانی کی کال دی گئی، یہ چارج شیٹ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ پر ہے،آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کےلیے لانگ مارچ بھی سازش کا حصہ تھا، اب اداروں کے اندر سے ان کو سپورٹ نہیں مل رہی، اب اس معاملے کو انجام تک پہنچنا چاہیے، لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں نہ پہنچتے اگر فیض حمید عہدے پر نہ ہوتے، بشریٰ بی بی کا کنٹرول ان ہی موصوف کے باعث تھا، الیکشن اور اس کے بعد کے ایونٹس 26 نومبر کا احتجاج اور 14 دسمبر کی کال اس ٹرائل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close