تازہ ترین

سول نافرمانی سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

سول نافرمانی سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ،شہباز شریف
پاکستان کے معاشی استحکام کیلئےسیاسی استحکام ضروری ہے، وزیراعظم
شام سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے ، ملک کیخلاف ناپاک سازش اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئےسیاسی استحکام ضروری ہے،ملک کیخلاف سازش میں ملوث کسی بھی شخص کونہ چھوڑا جائے ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کو مبارک ہو ترسیلات زر بھی کافی بہتر ہوگئی ہیں، اس کے باوجود بدقسمتی سے پھرایک کال دینےکی کوشش کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شام کے معاملے پر سفارتی سطح پر غیر جانبدار رہا، شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فکر مند ہیں،وزارت خارجہ سفیروں کیساتھ رابطے میں ہیں، شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا پاکستانیوں کی واپسی کیلئے لبنانی وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close