تازہ ترین

دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 20 دسمبر سے شروع ہوگی، رانا مجاہد

دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 20 دسمبر سے شروع ہوگی، رانا مجاہد
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 سو رجسٹرڈ ہاکی کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی،سیکرٹری ہاکی فیڈریشن
چیمپئن شپ کے مقابلے 4 مراحل میں ہوں گے،رانا مجاہد

دوسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 20 دسمبر سے شروع ہوگی، سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے افتتاحی پریس کانفرنس میں اعلان کردیا سیکرٹری ہاکی فیڈریشنرانا مجاہد کا کہناہے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آۓٹھ سو رجسٹرڈ ہاکی کلبز کی ٹیمیں حصہ لیں گی،چیمپئن شپ کے مقابلے چار مراحل میں ہوں گے،پہلے مرحلے میں 20 دسمبر سے پانچ جنوری 2025 تک ڈسٹرکٹ سطح پر کلبز کے درمیان مقابلے ہوں گے ،دوسرے مرحلے میں 8 سے 13 جنوری تک ڈویژن اور ریجنل سطح کے مقابلے ہوں گے ،تیسرے مرحلے میں 15 سے 22 جنوری تک صوبائی سطح کے مقابلے ہوں گے ، صوبائی سطح کے مقابلوں کے اختتام پر 10 ٹیمیں قومی سطح کے مقابلوں میں کوالیفائی کریں گی ،انہوں نےکہاکہ قومی سطح پر پنجاب سے چار، سندھ اورخیبر پختونخوا سے دو دو ٹیمیں کوالیفائی کریں گے، بلوچستان ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی ،چوتھے مرحلے میں قومی سطح کے مقابلے 3 سے 15 فروری تک لاہور میں ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close