امریکاغزہ میں جنگ بندی کےلیےایک سمجھوتے پرکام کررہاہے،جیک سلیوان

امریکاغزہ میں جنگ بندی کےلیےایک سمجھوتےپرکام کررہاہے،جیک سلیوان
ہم اس معاملےمیں پوری سرگرمی کے ساتھ کام کررہےہیں،مشیرجیک سلیوان
امید ہےکہ ہم ایک فائربندی اوریرغمالیوں کی رہائی کیلئےکامیاب ہوجائیں گے،جیک سلیوان
امریکاکی قومی سلامتی کےمشیرجیک سلیوان نےکہاہےامریکاغزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کےلیےایک سمجھوتےپرکام کررہاہےتاہم ابھی یہ سمجھوتہ ممکن نہیں ہوسکاہے مشیرجیک سلیوان کاایک بیان میں کہناتھاکہ ہم اس معاملےمیں پوری سرگرمی کے ساتھ کام کررہےہیں تاکہ یہ سمجھوتہ ممکن ہوجائے،اس سلسلےمیں علاقےکے متعلقہ کلیدی کھلاڑیوں کےساتھ گہرےرابطےمیں ہیں اورمسلسل کوشش کی جارہی ہے،حتی کہ آج بھی اس سلسلےمیں کام ہواہے،اس پرمزیدکام جاری رہےگا،ہمیں امید ہےکہ ہم ایک فائربندی اوریرغمالیوں کی رہائی کیلئےکامیاب ہوجائیں گےلیکن ابھی اس تک پہنچے نہیں ہیں