ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہوشربا ءاضافے پراظہار تشویش
ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہوشربا ءاضافے پراظہار تشویش
کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد ٹریفک حادثات ہورہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان
ریڈ لائن پر جاری کام سے شہریوں کو اذیت اُٹھانا پڑتی ہے،ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد ٹریفک حادثات ہورہے ہیں، ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جو اس ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہے،ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کیلئے سدباب کرنے کے بجائے رشوت ستانی میں مصروف ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے مطابقکراچی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی شہر میم آزادانہ نقل و حرکت ہے،شہر میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے حادثات میں مزید اضافہ ہورہا ہے،سندھ حکومت کریم آباد انڈر پاس اور ریڈ لائن کے نام پر ٹھیکیداروں سے کمیشن لیکر ان پرجیکٹس کو بھول گئی ہے،ریڈ لائن پر سالوں سے جاری کام کی وجہ سے شہریوں کو روزانہ اذیت اُٹھانا پڑتی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے مطابقکراچی ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کو قانون کے مطابق دن کے اوقات میں شہر میں داخلے سے روکے،سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو بھی انسان سمجھے ، جلد شہر ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کے ساتھ ریڈلائن کے کام کی رفتار بڑھائے