تازہ ترین

سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،34دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،34دہشت گرد گرفتار
لاہورسےفتنہ الخوارج سمیت دیگرتنظیموں کے11انتہائی خطرناک دہشت گردگرفتار
دہشت گردوں سےدھماکاخیزمواد،28 ڈیٹونیٹر،89فٹ حفاظتی فیوزوائربرآمد،ترجمان

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34 دہشت گرد گرفتارکرلیے ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق کاروائیاں لاہور،بہاول نگر،بہاولپور،گوجرانوالہ، فیصل آباد،راولپنڈی،نارووال،سرگودھا،چکوال،جہلم،اٹک،گجرات،بھکراوررحیم یار خان میں کی گئیں،لاہورسےفتنہ الخوارج سمیت دیگرتنظیموں کے11انتہائی خطرناک دہشت گرد باروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتارکیے گئے،ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کےمطابق دہشت گردوں سےدھماکاخیزمواد،28 ڈیٹونیٹر،89فٹ حفاظتی فیوزوائر،گولیاں اسلحہ،ایک ہینڈ گرنیڈ،چارآئی ای ڈی بم،پرائما کارڈ،موبائل فون،ممنوعہ پمفلٹ،نقدی برآمدکرلی،ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کےہدف پرعمل پیراہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close