تازہ ترین

جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، وزیر توانائی سندھ

جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، وزیر توانائی سندھ
سندھ حکومت 21 لاکھ خاندانوں کو گھر بناکر دے رہی ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت 21 لاکھ خاندان کو گھر بنا کر دے رہی ہے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قیادت،کارکنان اور عوام کو مبارکبادپیش کرتاہوں ،پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے قربانیوں اور جدوجہد کی تاریخ رقم کی،بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین اور ایٹمی قوت کا تحفہ دیا،شہید بی بی نے خواتین اور ہر مکتبہ فکر کے لیے تاریخی جدوجہد کی،انہوں نے کہاکہ فرسٹ وومن بینک،وومن پولیس اسٹیشن بی بی شہید کے کارنامے ہیں،صدر آصف زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا،بلوچ عوام کے لیے آغاز بلوچستان شروع کیا،انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کودیئے،چیئرمین بلاول بھٹونے بطور وزیر خارجہ پوری دنیا میں ملک کا نام سربلند کیا، بلاول بھٹو نے فیٹف سے پاکستان کا نام نکلوانے کا کارنامہ سرانجام دیا ،صدر مملکت نےقوم کو اٹھارویں ترمیم کا تحفہ دیا، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری بلاول بھٹو کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close