تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہوگئے
جیالے آج پارٹی یوم تاسیس جوش وجذبےسےمنارہےہیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے،جیالے یوم تاسیس پرجوش وجذبےسےمنانےمیں مصروف ہیں 57سال قبل فوجی حکمراں کی کابینہ سےمستعفی ہوکرشہیدذوالفقارعلی بھٹونے ترقی پسندوں سے مل کر پیپلز پارٹی قائم کی،شہید ذوالفقارعلی بھٹونےروٹی،کپڑا اورمکان کانعرہ دیکرپیپلز پارٹی کوپورےملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت بنایا،ملک کےمنتخب وزیراعظم بنے،آئین دیااورپھرجنرل ضیاء کےہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے،والد کے بعد پارٹی کی کمان بےنظیربھٹوشہید نےسنبھالی ،جنرل ضیاء کامقابلہ کیا،دوبار وزیراعظم بنیں،جنرل مشرف کےخلاف بھی ڈٹ کر لڑیں،پھر دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پائی، اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹوزرداری نے سنبھال رکھی ہے،انہوں نےملک میں جمہوریت بحال کرائی،اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنارکھی ہے،ان کےوالد آصف علی زرداری اس وقت صدر مملکت ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close