پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے،100 انڈیکس ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے پانچویں اور آخری روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،واضح رہے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 813 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا