تازہ ترین

دنیا اہل یہود کے زیر اثر ہے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

دنیا اہل یہود کے زیر اثر ہے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری
مقبوضہ فلسطین کے حالات اقوام متحدہ پر سوالیہ نشان ہے ، گورنر سندھ
اقوام متحدہ آج تک اپنی قرار دادوں پر عمل تک نہ کراسکا، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے حالات آج اقوام متحدہ کے قیام پر سوالیہ نشان ہے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر برس فلسطین سے صرف یکجہتی کی جاتی ہے لیکن عملاً دنیا اہل یہود کے زیر اثر ہے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ آج تک مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق اپنی قرار دادوں پر عمل تک نہ کراسکا، مقدس سر زمین فلسطین پر یہودیوں نے کئی دہائی قبل غاصبانہ قبضہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ظلم، بربریت، فسطائیت، قتل و غارتگری، انسانیت کی بدترین پامالی کے ریکارڈ بنائے جا رہے ہیں ،دہشتگرد یہودی آج فلسطین کے معصوم بچوں کو بھی قتل کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close