امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کی پی ٹی آئی پر بابندی کی قرارداد کی مذمت
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کی پی ٹی آئی پر بابندی کی قرارداد کی مذمت
جس پارٹی کو کروڑوں لوگوں نے ووٹ ڈالا اس پر پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے،حافظ نعیم
سیاسی پارٹیوں کو بھی خاندانوں سے نکلنا ہو گا،امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی پر بابندی کی قرارداد کی مذمت کر دی،کہاکہ جس پارٹی کو کروڑوں لوگوں نے ووٹ ڈالا اس پر پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس میں کہناتھا بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر بابندی سے متعلق قرارداد کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی سے اختلاف ہو سکتا ہے ،اس کا مطلب یہ نہیں کہ پابندی لگا دی جائے، سیاسی پارٹیوں کو بھی خاندانوں سے نکلنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی پر پابندی لگانے کی بات کرنا اور اس کے لیے اسمبلیوں سے قرار دادیں پاس کروانا اچھی بات نہیں، اسلام آباد کو ریڈ زون قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں؟، جو بھی ہوا اس واقعے پر ایک بااختیار اور بااعتماد جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے،انہوں نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادارے بیچ بیچ کر آپ لوگ اپنی جان چھڑا رہے ہیں، بجلی اور گیس کے بل کیوں کم نہیں ہو رہے؟،انہوں نےکہاکہ احتجاج کرنا جرم نہیں، کیا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج نہیں ہوتا؟صحافی مطیع اللہ جان کو فوری رہا کیا جائے،ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے