تازہ ترین

تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ فتنہ ہے، وزیر اعظم

تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ فتنہ ہے، وزیر اعظم
تخریب انصاف کی کےپی میں حکومت ہے، شہباز شریف
کےپی حکومت کی پاراچنار میں کوئی توجہ نہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم کی زیر صدارت امن وامان پر اعلیٰ سطح کا اجلاس
اجلاس میں شہداء کیلئے دعا، آرمی چیف نے فاتحہ خوانی کی

وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے، تحریک انصاف یعنی تخریب انصاف کی کے پی میں حکومت ہے مگر اس کی پارا چنار میں کوئی توجہ نہیں، ان کی توجہ اسلام پر چڑھائی کرنے اور وہاں خون بہانے پر تھی
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں امن و عامہ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، افواج پاکستان کے دیگر سربراہان، وفاقی وزرا و دیگر موجود تھے، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا سے ایک جھتہ ہر طرح سے لیس ہوکر آیا تھا، احتجاج کے دوران جتھے نے ہر طرح سے توڑ پھوڑ کی جس سے معیشت کو نقصان پہنچا،وہ تماشا لگایا جسے میں الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتا، کے پی سے آئے مظاہرین نے گولیاں چلائیںِ، تین رینجرز اہلکاروں اور ایک پولیس اہلکار کو شہید کیا، یہ تیسری بار اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی، احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو یومیہ ایک سو نوے روپے کا نقصان پہنچا، اجلاس میں شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی اور آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر نے فاتحہ خوانی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close