تازہ ترین

وزیراعظم کی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سےتجاوز پرقوم کومبارکباد

وزیراعظم کی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سےتجاوز پرقوم کومبارکباد
پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سےتجاوز پرقوم کومبارکباد دی وزیراعظم شہباز شریف کاایک بیان میں کہناتھا اس سنگ میل کوعبورکرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور دیگر حکام لائق تحسین ہیں، یہ حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کےبھروسے کا عکاس ہے، استحکام اور ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنےکی ناکام کوششیں کررہے ہیں، میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرونگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ،انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close