تازہ ترین

الحمدللہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی، مریم نواز

ہر تاریخی کام ہر ریکارڈ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کیا مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کادرجہ حاصل کر چکی ہے۔ الحمدللہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ کی بلندی و تیزی سمیت ہر تاریخی کام، ہر ریکارڈ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا لاکھ پوائنٹ عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close