تازہ ترین

پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرتی ہے،صوبائی وزیرتوانائی سندھ

پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرتی ہے،صوبائی وزیرتوانائی سندھ
بانی پی ٹی آئی کے وکلا کیس لڑنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں، ناصر شاہ
ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتا ہے؟ ،شازیہ مری

صوبائی وزیرتوانائی سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ کرتی ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلان میں بھی ایسا ہی ہوا  صوبائی وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ کاسندھ کرافٹ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرتی ہے، پی ٹی آئی والے 9 مئی سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کیس لڑنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں۔ ان کی رہائی احتجاج سے نہیں عدالتوں سے ہوگی،انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امن کے دھارے میں رہے، بانی پی ٹی آئی اگر غلطی مان لیں تو اس میں کیا حرج ہے،بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے سے ان کا جرم تو ختم نہیں ہوگا ،ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتا ہے؟ ،خیبر پختونخوا حکومت قیام امن کے بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close