بانی پی ٹی آئی اس وقت لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
بانی پی ٹی آئی اس وقت لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
ایک صوبے کا وزیراعلیٰ عام آدمی کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا نظر نہیں آتا،عظمیٰ بخاری
کرم اور پارا چنار میں 4 روز سے آگ لگی ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
وزیر اعلیٰ کے پی ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
میں پوچھتی ہوں کہاں ہیں علی امین گنڈا پور؟ وزیر اطلاعات پنجاب
ان کے صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے، انہیں کچھ خیال ہی نہیں،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے بشریٰ بی بی کی بات کی تائید کی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ عام آدمی کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ کرم اور پارا چنار میں 4 روز سے آگ لگی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں، میں پوچھتی ہوں کہاں ہیں علی امین گنڈا پور؟ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کے صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے، انہیں کچھ خیال ہی نہیں، انہیں صرف خیال یہی ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کرنا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو اپنے پاس بٹھا رکھا ہے، 40 بےگناہ لوگوں کی جان چلی گئی جن میں بچے بھی شامل تھے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد کو بند نہ کریں تو کیا کریں؟ کیا ان شہروں کو بلوائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟