تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو
دہشتگرد بلوچستان کی ترقی پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں۔ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں – بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھرپور معاونت کریں گے-صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے-پاکستان میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی عوام کی مثالی خدمت کر رہی ہیں – ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close