طلباء ہمارے مستقبل کے ہیروز ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

طلباء ہمارے مستقبل کے ہیروز ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
ہمیں چاہئے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں، شرجیل میمن
دنیا میں نوجوان نئے آئیڈیاز سامنے لا رہے ہیں، صوبائی وزیر
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے فیکلٹی آف سول انجنئرنگ سائنس کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا شعبہ سول انجنئرنگ میں فائنل ایئر کے طلبہ وطالبات کی جانب سے پائیدار ٹرانسپورٹ پر مبنی پروجیکٹس کی نمائشصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے طلبہ وطالبات کے سسٹینبل ٹرانسپورٹ پر مبنی منصوبوں کا معائنہ کیا اور شاباشی دی،اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ طلباء ہمارے مستقبل کے ہیروز ہیں، اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد کے لئے اچھا کام کر رہی ہے، طلباء کے اسٹالز دیکھے، طلباء نئی چیزیں سامنے لا رہے ہیں، ہمیں چاہئے کہ اپنی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں، پوری دنیا میں نوجوان نسل نئے آئیڈیاز کے ساتھ نئے حل سامنے لا رہے ہیں، حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار ہوا سے بجلی پیدا کر رہی ہے، شہید بی بی نے تھر کول منصوبہ شروع کیا تھا، دوسری حکومت نے وہ منصوبہ بند کر دیا، آج معاشی ماہرین معترف ہیں کہ سستی بجلی کوئلے سے ہی پیدا ہو سکتی ہے، حکومت سندھ نے پورے پاکستان کو یہ تحفہ دیا ہے، تھر کے کوئلے سے سستی بجلی ملے گی،