تازہ ترین

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی،لاہور اور ملتان کی فضابدستورآلودہ

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی،لاہور اور ملتان کی فضابدستورآلودہ
لاہورفضائی آلودگی میں دنیابھرکےشہروں میں آج بھی دوسرے نمبرپرموجود
لاہور کااےکیوآئی252اورملتان کا286ریکارڈ کیاگیا،انڈیکس ریکارڈ

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی آگئی جبکہ لاہور اور ملتان کی فضا بدستور آلودہ ہے صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں میں آج بھی دوسرے نمبرپرہے،لاہور کا اے کیو آئی252ریکارڈ کیاگیاجبکہ شہر اولیاء ملتان میں آلودگی کی شرح 286ہوگئی،اسموگ کی صورتحال بہترہوتےہی لاہوراورملتان کےعلاوہ تمام ڈویژنز میں تعلیمی ادارےکھل گئے،محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سےتمام طلبہ اور اساتذہ کوماسک پہننےکی ہدایت کی گئی ہےجبکہ آؤٹ ڈوراسپورٹس اوردیگرغیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے،اسموگ کی شدت کم ہونے پر پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی،تمام ہوٹلزاورریسٹورنٹس کورات10بجےتک کھلارکھنےکی اجازت دے دی گئی ہے،ڈائن اِن اورٹیک اوےکی سہولت رات10بجےتک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پرکسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close