تازہ ترین

پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عظمیٰ بخاری
لاہور:پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں،وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے،وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتے ہیں،عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے،کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں، ہمیں بالکل کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں، اگر ان کو اعتماد ہو کہ لوگ خود نکلیں گے تو یہ ویڈیو بنا کر دینے کی بات نہ کرتے،ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو رسپانڈ نہیں کیا، پنجاب کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے، ان کو پاکستان کا مفاد ریڈ لائن نہیں لگتا،عظمیٰ بخاری کا مزید کہن اتھاکہ کہ پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ سیاست کسے کہتے ہیں اور پرُ امن احتجاج کیا ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close