پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی ملاقات

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی ملاقات
صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کا جال بچھایا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی،شرجیل انعام میمن کا بریفنگ دیتےہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کی خدمت کے تسلسل کے عمل کو اجاگر کرنے کے لئے صوبائی محکمہ اطلاعات اپنے فرائض ادا کررہا ہے، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا جال بچھایا جارہا ہے، اس سلسلے میں پیدا ہونے والے عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام میں اس احساس کو بھی مزید اجاگر کرنا ضروری ہے کہ حکومت ہر قدم پر عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے،