امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے،رہنماپیپلزپارٹی

امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے،رہنماپیپلزپارٹی
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی غیرملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے، شیری رحمان
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے سینیٹر شیری رحمان نے امریکی کانگریس ارکان کی جانب سے صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی مسلسل غیرملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط حقیقی آزادی کے بیانیے کے تابوت میں ایک اور کیل ہے، کسی بھی دوسرے ملک کے سیاسی و قانونی معاملات میں مداخلت عالمی اصولوں کے خلاف ہے، امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے سیاسی نظام اورعدلیہ کی خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے، کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کو جائز سمجھنا خطرناک مثال قائم کرتا ہے،انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی کی امریکا میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں، یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں امریکی مداخلت پر بیانیہ بناکرسیاست کرتی رہی، پی ٹی آئی کی جانب سے خود اسی طرح کی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 12 سال جیل میں گزارے، انہوں نے کبھی بیرونی لابی فرمز کو ایسی درخواستیں لکھنے کے لیے استعمال نہیں کیا، ملکی سیاسی جماعتیں مسائل، قانونی جدوجہد کے لیے ملکی اداروں پر ہی اعتماد رکھتی ہیں