تازہ ترین

تاریخ میں پہلی مرتبہ180یوم 10ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ

تاریخ میں پہلی مرتبہ180یوم 10ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی جانب سےفری میڈیسن ہوم ڈیلیوری کاپراجیکٹ کاآغازکردیاگیا
ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے ادویات کی فراہمی جاری
فری ہوم ڈیلیوری سے مریضوں کو اسپتال آنے جانے کی صعوبت سے نجات مل گئی،مریم نواز

عوام کاحق،عوام کی دہلیز پر،تاریخ میں پہلی مرتبہ180یوم 10ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ بن گیا وزیر اعلیٰ مریم نوازکی جانب سےفری میڈیسن ہوم ڈیلیوری کاپراجیکٹ کاآغازکردیاگیا،ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے ادویات کی فراہمی جاری ہے،پنجاب بھر میں 10ہزار سے زائد مریضوں کو میڈیسن کی فری ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے،ہیپاٹائٹس کے 5700 سے زائد مریضوں کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں،ٹی بی کے 4200سے زائد مریضوں کوگھر بیٹھے ادویات موصول ہوئیں،اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ میڈیسن فری ہوم ڈیلیوری سے مریضوں کو اسپتال آنے جانے کی صعوبت سے نجات مل گئی،میڈیسن ہوم ڈیلیوری سے اسپتالوں میں بھی رش میں کمی آرہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close